۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
علامہ اشفاق وحیدی

حوزہ / امام جمعہ ملبورن نے کہا: تعلیم انسان کو شعور دیتی ہے  نوجوان نسل کو علوم کے ساتھ جوڑنے سے معاشرے سے غربت کا خاتمہ کیا جا سکتا ہے ۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امام جمعہ ملبورن حجت الاسلام اشفاق وحیدی نے نماز جمعہ کے خطبہ میں خطاب کرتے ہوئے کہا: تعلیم انسان کو شعور دیتی ہے نوجوان نسل کو علوم کے ساتھ جوڑنے سے معاشرے سے غربت کا خاتمہ کیا جا سکتا ہے ۔ پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے امت کو علم کو حاصل کرنے کا واضح پیغام دیا ہے اسی طرح اہلبیت علیہم السلام کی سیرت سے جو ہمیں پیغام ملتا ہے وہ تعلیم اور تعلم ہے۔

انہوں نے کہا: حضرت علی علیہ السلام کے بارے میں حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا "میں علم کو شہر ہوں اور علی اس کا دروازہ ہیں"۔ اس فرمان سے واضح ہوتا ہے کہ اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اور اہلبیت علیہم السلام کا قرب علم اور معرفت کے ذریعہ ہی حاصل کیا جا سکتا ہے ۔

حجت الاسلام اشفاق وحیدی نے کہا: کوئی معاشرہ اس وقت تک ترقی نہیں کر سکتا جب تک اس کے نوجوان علم سے آشنا نہ ہوں گے۔ عوام میں جتنی برائیاں جنم لیتی ہیں وہ سب جاہلیت اور علم کی دوری کی وجہ سے ہے۔

امام جمعہ ملبورن نے کہا: ہر دور کے طاغوتی طاقتوں نے مسلمان نوجوان نسل کو علم سے دور رکھنے کے لیے مختلف حربے استعمال کیے اور ان کے مستقبل پر حملے کیے جس کے نتیجے میں افلاس، غربت، بیروزگاری میں اضافہ ہوا اور نوجوان نسل خودکشی کرنے پر مجبور ہوئی۔

حجت الاسلام اشفاق وحیدی نے کہا: اگر محرومیت، غربت، بیروزگاری کا اور وڈیرے نظام کا خاتمہ چاہتے ہیں تو تعلیم کو عام کرنا ہو گا۔ اسلام اور دین الہی میں اہل علم کو بہت زیادہ مقام دیا گیا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .